پاکستانKhyber Pakhtunkhwa
بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ سے تھا۔ مارے گئے دہشت گرد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔



