پاکستان

پانچ بچوں کی ماں کے قتل کے الزام میں شوہر اور دو بیٹے گرفتار

راولپنڈی کے علاقہ روات میں غیرت کے نام پر پانچ بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر شوہر اور دو بیٹوں نے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی زاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اور دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے دو روز قبل خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر سے تین کلومیٹر دور ایک کھائی میں دفنا دی تھی،جسے ملزمان کی نشان دہی پر برآمد کرکے پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون کو غیرت کے نام پر سر پر ڈنڈے مارے گئے،مقتولہ کی 30 سال قبل ملزم فضل مالک سے شادی ہوئی تھی جو دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں تھی، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker