پاکستانSind

نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد قتل

نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا موری کے قریب پیش  آیا جہاں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولین کی مخالف پارٹی کے 4 افراد جیل میں ہیں جن پر قتل کا مقدمہ ہے، مقتولین کورٹ جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولین کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker