پاکستان

اسینیٹ الیکشن، جے یو آئی نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی، حافظ حمداللہ

اسلام آباد : رہنما جے یو آئی (ف )حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی، جے یو آئی کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی میں دلچسپی نہیں، خیبرپختونخوا میں انتظامی فقدان ہے۔

رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا ضروری ہے تاکہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جا سکے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک مضبوط اتحاد کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی موجودہ سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

ن لیگ اور پی پی والے مولانا فضل الرحمان سے ملے، مولانا صاحب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔

حافظ حمداللہ نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتظامی فقدان ہے اور عوام امن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی میں دلچپسی نہیں، خیبرپختون خوا حکومت عوام کوامن دینیمیں ناکام رہی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker