سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد

سینئر صحافی اور اینکر پرسن جسمین منظور سابقہ شوہر کے ہاتھوں بیہمانہ تشدد کا نشانہ بن گئیں۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین کہیں محفوظ نہیں، گھر ہو یا باہر انہیں کسی نہ کسی طرح ہراسانی اور تشدد کا نشانہ بنادیا جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ سینئر صحافی جیسمین منظور کیساتھ بھی ہوا جس نے گھریلو تشدد جیسے حساس مسئلے پر ایک بار پھر سب کی توجہ مبذول کرالی۔
بدھ کے روز جیسمین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنی تشدد زدہ تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے سابق شوہر کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
صحافی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں جسمین کی آنکھوں کے گرد نیل، سوجن، اور چہرے پر واضح چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، جو گھریلو تشدد کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
سابق شوہر کی جانب سے بیہمانہ تشدد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے جسمین منظور نے دل دہلا دینے والا بیان بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ،‘یہ میں ہوں۔ ہاں، یہ میری کہانی ہے ،میری زندگی ایک ظالم انسان نے تباہ کر دی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں۔’



