پاکستانموسم

رواں سال پاکستان میں معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ

رواں سال پاکستان میں معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں 26 جون سے بادلوں کا راج ہے، پاکستان میں مون سون کا تیسرا اور زوردار اسپیل جاری ہے۔ مجموعی طور پر رواں سیزن میں معمول سے 80 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ایک سو سولہ افردا جان کی بازی ہار گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ 80 فیصد سے زائد بارشیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہوچکی ہے۔ کشمیر میں 22،بلوچستان میں 142 اور گلگت بلتستان میں 55 فیصد زیادہ بارشیں ہوچکی ہیں اور کے پی میں 33 فیصد ہے ۔پنجاب میں 124’فیصد بارشیں زیادہ ہوئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کہتے ہیں سندھ کے علاوہ ملک بھر میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔

مون سون کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں۔ 17 جولائی جاری اسپیل کا آخری دن تو بارشیں برسانے والا نیا سسٹم بھی پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔

حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں تو کمی آئی، البتہ  سیلاب اور دیگر حادثات کے باعث 116 افراد جاں بحق اور 253 زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker