پاکستان

افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے میں اس پر بالکل کلیئر ہوں کہ عدالت  حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرےگی۔

درخواست گزار فرحت اللہ بابر کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کے انخلا کو کیس کے فیصلے تک روکنےکا حکم جاری کرے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا حکومت کی پالیسی ہے کہ 30 جون تک افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس جانا ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے اس نے مہاجرین کا کنٹریکٹ سائن نہیں کیا ۔ 30 جون کے بعد کوئی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی ۔

عدالت نے  مہاجرین کے انخلا پر  حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker