پاکستانSind

کراچی: سپر ہائی وے پر گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی: سپر ہائی وے پر بلاول شاہ گوٹھ سے تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق جس گھر سے لاش ملی ہے اس کے مالک نے اس گھر کا گراؤنڈ فلور اور پہلا فلور کرائے پر دیا ہوا تھا لیکن پولیس کے پہنچنے پر وہ خالی تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو سر پر پتھر یا کوئی اور وزنی شے مارکر قتل کیا ہے، واقعے کے بعد گھر میں رہائش پذیر کرائے دار گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر کے مالک کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker