Gilgit-Baltistanپاکستان

ہنزہ کی سیر کو گئے سیاح کو دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا

ہنزہ کی سیر کو گئے ایک سیاح کو دیوار  پر  اسپرے کی مدد سے اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا۔

مون سون کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاح شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سرسبز پہاڑوں کے مزے لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ سیاح اپنی سیر کے لمحوں کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز بھی اپناتے ہیں، کوئی ویڈیوز بناتا ہے تو کوئی تصاویر لیکن اس بات کا خیال رکھنا قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس موجود خوبصورتی کو خراب نہ کریں۔

ایسا ہی کچھ ہنزہ کے علاقے میں بھی پیش آیا جہاں ایک سیاح  نے پہاڑ پر موجود صاف ستھری سڑک کی دیوار پر وال چاکنگ کرتے ہوئے اپنا نام لکھا جس پر لوگوں سے اسے دھر لیا اور اس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کا لباس پہنے ایک نوجوان نے دیوار پر اپنا نام لکھا جس پر اسے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker