پاکستان

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی: پولیس نے  پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کو حراست میں لے لیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق  راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں پولیس  الیکشن کمیشن کے باہر تعینات تھی۔

بعد ازاں  پولیس نے  پی ٹی آئی رہنما  راجہ بشارت کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانا نیوٹاؤن منتقل کردیا۔

اس حوالے سے وکیل راجہ بشارت عبدالرزاق خان نے کہا کہ پولیس کو تمام بیل آرڈرز دکھائے ہیں مگر پولیس راجہ بشارت کو ہر صورت حراست میں لینا چاہتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker