پاکستان

ملک میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم منظوری

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے اسکیم کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں محمد اورنگزیب نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کو جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں لو کاسٹ ہاؤسنگ کو فروغ دیا جائے گا، حکومت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے سبسڈی فراہم کرے گی، 20 سے 35 لاکھ کا قرضہ 20 سال کی مدت کے لیے دینے کی تجویز کی گئی ہے۔

 ای سی سی کے اجلاس میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو پورا ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker