پاکستان

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  31 جولائی کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا۔

سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی اور  زراعت کی درست معلومات کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا اور  سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔

ترجمان نے مطابق سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ معاون ہوگا جبکہ  ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کےانتظام میں سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ نیاسیٹلائٹ، PRSS-1 اور EO-1 کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا، سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے وژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker