اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ٹیلی فونک رابطے میں واشنگٹن میں گزشتہ جمعے کو ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور سمیت ٹیرف،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی اور زور دیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرایا جانا چاہیے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا طویل النبیاد شراکت داری کا عزم کیا، اقتصادی و تجارتی تعلقات بڑھانے اور انسداد دہشتگردی و سکیورٹی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ساتھ ہی تشویش کے حامل دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اشوز پر مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔



