پاکستان

جنگ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے انتہائی مختصر وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کردی، فوج نے بھرپور تیاری، دلیری اور مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

انہوں نےکہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاک بھارت سیز فائر انہوں نے کرایا، یہ بھی پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہا ہے، اللہ نے پاکستان کو عزت دی ہے۔

وزیراعظم نے معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی میدان میں ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی ملی، منہگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ چین کے ساتھ مل کر سی پیک 2 پر کام کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker