پاکستاناکانومی

سولر پینلز کی آڑ میں منی لانڈرنگ، جعلی کمپنیوں پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد

پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والی کمپنیوں پر  اربوں روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کی تحقیقات پر ایف بی آر نے 13 جعلی درآمدی کمپنیوں پر مجموعی طور پر  111 ارب روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

ایف بی آر کے مطابق جعلی کمپنیوں نے سولر پینلز کی درآمد ظاہر کر کے ملک سے 120 ارب روپے بیرون ملک منتقل کیے اور جعلساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140ارب روپے بینک میں جمع کیے۔

ایف بی آر کے مطابق 13 جعلساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے ہے جبکہ 327 کنٹینرز  پر مشتمل سولر پینلز کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر موجود ہیں، ان کی نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 50 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker