پاکستان

کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا، 2 کروڑ 15 لاکھ ادا کرنیکا بھی حکم

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سناتے ہوئے لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنائی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے ملزم کو2کروڑ 15 لاکھ25 ہزار194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے پینشن سیونگ بک میں 3کروڑ 52 لاکھ96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker