پاکستانSind

کراچی: دو دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے شخص کی تلاش جاری

کراچی کے ساحل پر گزشتہ روز ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ 

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سمندر سے اب تک ایک بچے اور ایک بچی کی لاش نکالی جاچکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے  شخص کی تلاش تاحال جاری ہے اور شہر کی مختلف ساحلی پٹی پر  لاش کو تلاش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزکراچی کے ساحلی مقام دو دریا پر ایک شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانی کے حوالے کردیا۔

عینی شاہدین کا بتانا تھا کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا،  موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker