پاکستانSind

گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی

حب : گڈانی جیٹی کا  سمندری پانی گلابی رنگت اختیار کرگیا۔

گڈانی جیٹی کے پانی کی غیر معمولی صورتحال  دیکھ کر  مقامی افراد، ماہی گیر اور سیاح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کا بیان سامنے آیا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث  گلابی رنگ کا ہوگیا ہے،  جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونےکے باعث بدبو بھی پھیل رہی ہے۔

 

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران کاکڑ کا کہنا ہے کہ جیٹی میں کافی عرصے سے پانی جمع تھا اور بائیو لوجیکل تبدیلی سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق سمندری پانی گلابی ہونے کی وجہ خوردبینی حیاتیات کی تبدیلی ہے جس کے پیش نظرلوگوں کوپانی سےدور رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker