پاکستان

لاہور: دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے 4 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اسی دوران لوہے کا بورڈ اچانک بجلی کی تاروں کو چھوگیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ چاروں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے اس حوالے سے مزید پوچھ کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker