پاکستانSind

سکھر میں نارا کینال پر کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شدید زخمی کردیا

سکھر میں نارا کینال پر کپڑے دھونے والی خاتون پر مگر مچھ نے حملہ کردیا، مگرمچھ خاتون کو کئی میٹر پانی میں لے گیا، چیخ و پکار پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا کر بیوی کو بچایا، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکھر کے علاقے صالح پٹ ریاض آباد میں نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا، مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑے میں دبا کر پانی میں کئی میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی چیخ پکار پر اس کے شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگائی، ملاح حب علی اپنی بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق نارا کینال میں ڈھائی سے زائد مگرمچھ ہیں، علاقے میں بیشتر لوگوں پر مگر مچھ حملہ کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker