پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے تو اگلے ہی دن عدم اعتماد آجائیگی: گونر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  جس روز اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے تو اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم  اعتماد  آجائے گی۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  ہم جب چاہیں خیبرپختو خوا میں عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد کی تابعداری چھوڑ دیں گے تو اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔

گزشتہ روز بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا قلعہ بالاحصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے گنڈاپور ہدایت پر عمل کرتے ہیں، جب بھی ہمارے نمبر  پورے ہوئے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔

  فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو 6 سینیٹر بنے ہیں ان میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آسکتا، پی ٹی آئی کے باقی 5 سینیٹرز میں سے بھی ایک ہمارا ہے، وقت آنے پر ہمارے لیے ووٹ دےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker