پاکستانPunjab

لاہور پولیس کے اہلکار سی سی ڈی کے نام پر شہریوں سے تاوان لینے لگے

لاہور پولیس اہلکاروں کی طرف سے سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کے نام پر تاوان لینے کے واقعات بڑھنے لگے۔

ایف آئی آر کے مطابق مناواں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد نے ایک شہری کو اغوا کیا اور سی سی ڈی کے جعلی مقابلے میں پارکرنے کی دھمکی دی اور جان بخشنے کے لیے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا،  شہری اور اغواکاروں میں ڈیڑھ لاکھ روپے میں بات طے ہوگئی۔

متاثرہ شہری نے واردات کی اطلاع مناواں پولیس کو دی جس نے مقدمہ درج کرکے چا روں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے رائیونڈ کےعلاقے میں بھی دو پولیس اہلکاروں نے سی سی ڈی کے نام پر شہریوں کو لوٹا تھا جس کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker