پاکستان

سپریم کورٹ میں اپیلوں کیلئے نیا کورٹ فیس چارٹ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ  رولز  2025  کے  تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری کردیا گیا۔

سپریم کورٹ  رولز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی ایل اے ، سول اپیل  اور  آئینی درخواست کی فیس  2500، 2500 روپے مقرر کی گئی ہے  جب کہ سکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار روپے ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سول ریویو کی فیس 1250 روپے اور  انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 دوسری جانب  پاور آف اٹارنی فیس، کیویٹ فیس اور کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 ، 500 مقرر  کی گئی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق  انٹر اپیئرنس،درخواست  اور فی ضمیمہ فیس  100 روپے  جب کہ حلف نامہ  کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ   نیا فیس چارٹ 6 اگست 2025 سے نافذ العمل ہے۔

سپریم کورٹ میں اپیلوں کیلئے نیا کورٹ فیس چارٹ جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker