پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو پاکستان بھارت جنگ کے دوران پاکستانی مؤقف کو دنیا بھر تک پہنچانے کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پریس انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے پاکستان کا بیانیہ دنیا بھر کے سامنے شاندار انداز میں پیش کیا۔

دورانِ جنگ عطا اللہ تارڑ کی کاؤشوں سے میڈیا کےکردار اور اُن کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پی آئی او کے پرنسل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا نام بھی ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ستارہ امتیاز کے لیے دونوں افراد کی نامزدگیاں افواجِ پاکستان کی طرف کی گئیں۔

خیال رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اور عسکری اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر سال یومِ پاکستان (23 مارچ) کے دن نامزد افراد کو دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker