پاکستان

پنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے سے تحویل میں لے لیا

راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔

علیمہ خان اور  نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے  پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔

علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔

اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے  2 کلو میٹر  دور  روک دیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker