پاکستان
سرکاری حج اسکیم : 91 ہزار 300 درخواستیں جمع

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے،آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی، دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔
سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے،درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق5لاکھ یا ساڑھے 5لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔
حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی،بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔



