پاکستان

عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سے   ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں کرتی ؟

انہوں نے کہا جیل حکام کے مطابق وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں مگر پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتی ہے، اگر پولیس نے آج غلط روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپریٹنڈنٹ کو بلالیں ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صرف عمران سے ملاقات نہ ہونے کا ہی مسئلہ رہ گیا ہے تو آئیں اسی پر بات کرلیں، جب وزیر اعظم  مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو  وہاں ملاقات سے بات شروع کرلیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker