پاکستان

ایئرپورٹس سمیت تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار

ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر پورٹس سمیت ملک بھر کی تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی۔

ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی بی سے کلیئرنس کے حامل اہلکار ہی امیگریشن میں تعینات ہوسکیں گے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے زونل اے ڈی جیز اور زونل ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔

فیصلے مطابق تعیناتی کے خواہشمند افسران، اہلکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس آئی بی سے کرائی جائے گی، درخواست گزاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے کوائف ایس 190 فارم پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پُرشدہ فارم مزید کارروائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو روانہ کئے جائیں۔  احکامات کا مقصد ادارے میں بدعنوانی کیخلاف زیروٹالرنس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker