پاکستان

مقبوضہ کشمیر کےضلع کشتواڑ میں کلاؤڈ برسٹ سےتباہی، 46 افراد جاں بحق اور 200 لاپتا

مقبوضہ کشمیر میں ضلع کشتواڑ کے گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ  کے بعد  آنے والے سیلاب سے  46 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 30 سے زائد ہندو یاتری بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری مندر جانے کے لیے موجود تھے۔

حکام نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا جس علاقے میں کلاؤڈ برسٹ ہوا، اُس وقت وہاں ایک ہزار سے 1200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

 مقامی حکام کے مطابق بادل پھٹنے کے بعد بارشوں اور سیلاب سے 200 افراد لاپتا جبکہ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں 30 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  40 لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker