پاکستان

مون سون کی شدت کے باعث سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم کی ہدایت پر مون سون کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آفات سے متاثرہ علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں پر پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون اسپیل کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود کرنے کے فوری اقدامات کریں۔

ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحتی علاقوں میں پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker