پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 28 ہوگئی

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خیبر پختونخوا کا ضلع صوابی اور بونیر تباہی کی داستان پیش کرنے لگے ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر  ہیں اور فضا سوگوار ہے۔

صوابی میں آنے والے کلاؤڈ برسٹ سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی، مرنے والوں میں بچےاور خواتین شامل ہیں جبکہ 20 گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔

کمشنر مردان ڈویژن کےمطابق ملبے سے تین لاشوں کو نکالا گیا،  زندہ  حالت میں نکالا گیا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مزید لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

صوابی اوربونیر میں سیلاب سے مرنےوالوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کو اپنی جنت بنایا تھا، سیلاب میں اب کچھ نہیں بچا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350  سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker