پاکستانSind

ہم مشکل وقت میں کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے، مگر بارش کے بعد جو مناظر دیکھنے کو ملے وہ کسی میگا سٹی میں نظر نہیں آتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی ہوئی ہیں، اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کل کے دن کو کراچی کے لیے "سیاہ ترین دن” قرار دیا۔

کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر تنقید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست نہیں کرنا چاہتے، بلکہ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: "خدارا سیاست سے بالاتر ہو کر کام کریں، لوگ پریشان ہیں، کراچی کے عوام آج بے سہارا نظر آئے۔”

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ آگے آئیں اور متاثرہ شہریوں کی مدد کریں۔ "ہم مشکل وقت میں کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،” گورنر نے وعدہ کیا۔

اس موقع پر رہنما فاروق ستار نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو اس وقت مکمل توجہ اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker