پاکستان

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئیگا اور 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست کو 11:06 بجےدن میں پیداہونے کی توقع ہے، 24 اگست کی شام نئے چاند کی عمر 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر میں 45 منٹ کا فرق ہوگا لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

سپارکو کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker