پاکستان

نسلہ ٹاور کیس:سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان بری

انسداد بدعنوانی عدالت نے نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو بری کردیا۔

بری ہونے والوں میں سابق ڈائریکٹر علی مہدی کاظمی، سابق ڈائریکٹر علی غفران، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع صدیقی اور علی ظفرجعفری سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ،ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے کا الزام تھا۔

یاد رہے سپریم کورٹ کے حکم پر فروری 2022 میں شارع فیصل پرتعمیر شدہ نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker