پاکستان

13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ، اسحاق ڈار بنگلادیش پہنچ گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بنگلا دیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے۔

ڈھاکا پہنچنے پر بنگلادیشی سفیر اسد سلم، سیکرٹری خارجہ، بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر بنگلادیش کے دیگر سنینئر عہدیدان بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

اسحاق ڈار کی بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، وہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلا دیش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker