پاکستان

گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی

گندم کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی من گندم  کا ریٹ 2200 سے بڑھ کر 2800  روپے ہو گیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 روپے تک پہنچ چکی ہے ،لاہور میں نان بائی مالکان نے روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافے کا عندیہ دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 16 روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق اگر آٹے کی قیمتیں کم ہو جائیں تو روٹی کی قیمت برقرار رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker