پاکستان

رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کا کیس: عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو سزائیں

9 مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں عمرایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 نامزد ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔

عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی کی جانب سے 109 ملزمان میں سے مجموعی طور پر 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں 4 مقدمات درج ہوئے تھے جس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنا دیے گئے تھے۔

چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker