پاکستانKhyber Pakhtunkhwa
غذر میں سیلاب سے تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا

اسکردو: غذر میں سیلاب سے تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گاہکوچ اور گلگت کا رابطہ دو ہفتوں سے منقطع ہے۔
مقامی افراد کے مطابق سیلاب سے تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام بھی شروع نہ ہوسکا، شہریوں نے حکومت سے پل دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے گلگت شندور روڈ بھی بند ہے جب کہ بالائی علاقوں کی ٹریفک معطل بھی تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے جو گاؤں تباہ ہوئے وہاں کے متا ثرین کو متبادل گاؤں بناکر دیں گے۔



