پاکستان

لاہور: نجی اسکول ٹیچرکا چھٹی جماعت کے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد ،بچہ بیمار ، ٹیچر گرفتار

لاہور: ڈیفنس سی میں نجی اسکول ٹیچر  نے چھٹی جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچہ بیمار پڑگیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد  عبد الرزاق کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں  الزام لگایا گیا ہے کہ اس کا بیٹا فہد رزاق نجی اسکول میں چھٹی جماعت کاطالب علم ہے جہاں ایک ٹیچر ثمر عباس نے اسے تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق تشدد سے بچے کے نازک حصوں پر نشانات پڑ گئے اور اسے بخار ہوگیا جب کہ پرنسپل سے شکایت کی تو انہوں نے ایک نہ سنی۔

پولیس نے ملزم ثمر عباس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا  اور مزید تفتیش کیلئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker