پاکستان
بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑدیا گیا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے بتایاکہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں بھی دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا اور دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی جاری ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔



