پاکستان

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگست کے لیے ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2541.36 روپے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker