پاکستانSind

کراچی: سلطان آباد سے پُر اسرار طور پر لاپتہ بچے کی لاش گٹر سے مل گئی

کراچی: سلطان آباد سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش اتوار کی شب گٹر سے مل گئی۔ 

پولیس حکام کے مطابق ڈاکس کے علاقے سلطان آباد نیو حاجی کیمپ حبیب اسکول کے قریب گٹر لائن سے لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے ۔

 

پولیس نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے لاش کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا  جب کہ بچے کی شناخت ابوبکر کے نام سے کی گئی۔

پولیس ل نے بتایا کہ لاش دو روز پرانی ہے، بچے کی وجہ موت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے، بچہ دو روز قبل لاپتا ہوگیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم اس کی لاش گٹر سے ملی ۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہو تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت کا تعین ہوگا البتہ واقعے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، اطراف میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker