پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ ہوگئی۔ 

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنا تھی۔

عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلاء کو سماعت منسوخ ہونے سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیس کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد27 اور 30 اگست کی تاریخ پر کیس بغیر سماعت ملتوی کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker