پاکستان

سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہونگے: مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہوں گے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیمز بننے چاہئیں کیوں کہ ڈیمز سے پانی کی اسٹوریج ہوتی ہےمگر جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہےہم ڈیم کی بات شروع کردیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب فلڈ مینجمنٹ کے زمرے میں آتا ہے ، جس دوران  متاثرین کی بحالی کا ایک بھرپور عمل ہوگا، متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہوں گے، کوشش ہوگی متاثرین کو ایسی جگہ شفٹ کریں جہاں سیلاب کا خطرہ نہ ہو۔

سینئر وزیرکا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کےذریعے لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام کررہے ہیں جس کے تحت   واضح کیا جائے گا کہ کون سے پانی کےقدرتی راستے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker