پاکستانPunjab

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے سبب سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔

اس کے علاوہ  دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ہے اور بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکار محصور افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب عارف والا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔

کبیر والا میں عبدالحکیم ریلوے کراسنگ برج زیرِ آب آگیا جب کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر شورکوٹ خانیوال ریلوے ٹریک بند ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker