پاکستانPunjab

رحیم یار خان: موٹروے ایم 5 پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر گولیاں برسادیں، 4 افراد زخمی

رحیم یارخان : موٹروے ایم 5  پر ڈاکوؤں کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ موٹروے ایم 5  پر بھونگ شریف کے قریب پیش آیا جس دوران  ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ  کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے  جبکہ ڈاکو کچھ مسافروں کو ساتھ لے گئے اور کچھ کو چھوڑ دیا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میرے بھائی اور بیٹے کو اغوا کر لیا جب کہ مجھے چھوڑ دیا۔

پولیس ترجمان کا مؤقف

 

موٹر وے پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے تاہم  موٹروے پر پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 5 سفر کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے،کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker