پاکستانSind

ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی ایسی کی تیسی کی: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی ایسی کی تیسی کی۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ تفریق نہیں کرتی، کوئی علاقہ ہمارا ہے یا نہیں ہم کام کرتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مختلف شہری اداروں میں رابطے کے لیے ایک کمانڈ کے تحت کام کرنا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی اداکاروں کے پاس کوئی اور چورن منجن نہیں ہوتا، وہ آفت کے وقت کام نہیں کرتے، سیاسی اداکار قدرتی آفت کے وقت اپنا منجن بیچنے کے لیے بیان بازی کرتے ہیں،  ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی ایسی کی تیسی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker