پاکستانSind

شاہراہ بھٹو سے متعلق ٹیکنیکل ٹیم کی تجاویز پر وزیراعلیٰ فیصلہ کرینگے، ڈپٹی میئر کراچی

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ  شاہراہ بھٹو پر ہونے والے معاملے سے متعلق ٹیکنیکل ٹیم کی تجاویز پر وزیراعلیٰ سندھ حتمی فیصلہ کریں گے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ شاہراہ بھٹو  پر قائدآباد سے ایم نائن تک کام چل رہا ہے، شاہراہ بھٹو پر جام گوٹھ کے قریب مسئلہ ہوا تھا جس پر گزشتہ روز ٹیکنیکل ٹیم نے معائنہ کیاہے، اب ٹیکنیکل ٹیم کی تجاویز  پر وزیراعلیٰ سندھ حتمی فیصلہ کریں گے۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ کورنگی کاز وے ملیر ندی کے پانی کی وجہ سے بند کیاگیا، عوام کو جام صادق پل سے گزارا جارہاہے، آج رات یا کل صبح تک کاز وے کو کھول دیاجائےگا جب کہ بعد ازاں کاز وے کو بھی شاہراہ بھٹو کے ساتھ جوڑا جائےگا۔

سلمان مراد کا کہنا تھا کہ سوئی گیس نے لائن ڈالنےکے لیے تمام ٹاؤنز سے این او سی لیے، جس ٹاؤن کو  روڈ کٹنگ کی مد میں پیسے ملے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکیں تعمیر کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارش سے شاہراہ بھٹو کا کچھ حصہ پانی میں بہہ گیا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker