پاکستان

شیخوپورہ کی 3 ملوں پرچھاپے، گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد

شیخوپورہ کی 3 ملوں پرچھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق شیخوپورہ میں شرق پور اور نارنگ منڈی میں 3 ملوں پرچھاپہ مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کی گئیں جن میں سے 10 ہزار بوریاں فلار ملوں کوفروخت کردی گئی ہیں۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ گندم سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کی گئی، باقی گندم بھی فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر فروخت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker