پاکستان

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہوگیا۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق معرکۂ حق مہم کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس نمایاں ہوئیں جس پر این سی سی آئی اے نے ملوث افراد پر مسلح افواج کے خلاف مواد پھیلانے کے الزام میں 52 مقدمات درج کیے۔

 

انویسٹی گیشن ایجنسی نے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران پولیس کی معاونت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا جب کہ مشتبہ افراد کے ڈیجیٹل ریکارڈ اور پرانی پوسٹس کا تجزیہ کرکے ایسے شواہد اکٹھے کیے تھے جن کی بنیاد پرلاہور، سرگودھا اور میانوالی میں کئی ملزمان کو سزا سنائی گئی۔

اس کے علاوہ آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال روکنے کیلئے کئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصدغلط معلومات کو پھیلنے سے پہلے ہی روکنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker